Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بھارتی کسانوں کا” دہلی چلو مارچ “جاری،پولیس کی جانب سےدفعہ 144 نافذ

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی کسانوں کا ” دہلی چلو مارچ “چوتھے روز بھی جاری ہے، بھارتی پولیس نے دہلی اور مضافات میں ایک مہینے کے لئے دفعہ 144 نا...

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی کسانوں کا ” دہلی چلو مارچ “چوتھے روز بھی جاری ہے، بھارتی پولیس نے دہلی اور مضافات میں ایک مہینے کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے دہلی آنے والے تمام راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں،جبکہ بھارتی کسانوں نے آج سے پنجاب بھر میں ریلوے سروس معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو پورے ملک میں ریلوے سروس بند کر دی جائے گی۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ پر کسانوں نے جوابی کارروائی کا انوکھا انداز اپنا لیا ، کسانوں نے آنسو گیس کے زہریلے اثر کو کم کرنے کے لیے منہ پر ملتانی مٹی لگائی اور جوٹ کے بیگ کو ماسک کے طور پر استعمال کیا،دہلی چلو مارچ کے دوران کسانوں نے منفرد طریقہ اپناتے ہوئے پتنگوں کی مدد سے آنسو گیس کے ڈرون کو گرانے کی کوشش بھی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چار روز سے جاری مارچ میں کسانوں نے سات مقامات پر ٹرین روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے "ریل روکو" مہم کا اعلان کیا، بھارتی پولیس کے مظالم ڈھانے کے باوجود کسان احتجاج کرنے پر قائم ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں