Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کراچی کنگزکے درجن سے زائدکھلاڑیوں کے پیٹ میں گڑبڑ؟

 کراچی(جی این اے)زیادہ کھا لیا یا کھانا ہی غیرمعیاری تھا؟کراچی کنگزکے ایک درجن سے زائد کھلاڑیوں کا پیٹ گھڑبھڑ کرگیا،ایک کھلاڑی کو تو اسپتال ...


 کراچی(جی این اے)زیادہ کھا لیا یا کھانا ہی غیرمعیاری تھا؟کراچی کنگزکے ایک درجن سے زائد کھلاڑیوں کا پیٹ گھڑبھڑ کرگیا،ایک کھلاڑی کو تو اسپتال بھی منتقل کرنا پڑگیا۔

منظرعام پر آنے والی خبرکے مطابق تبریزشمسی،عرفات منہاس اورمیرحمزہ کیساتھ ساتھ غیرملکی کھلاڑی بھی بیمارہونے سے نہ بچ سکے،ڈوپلائی کو ہسپتال لے جانا پڑا جبکہ ڈینئل سیمز بھی ڈرپ لگوانے پر مجبورہوگئے۔

کہا جارہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں نے کلفٹن میں ایک ہوٹل جو ساحل سمندرپر ہے وہاں ایک دعوت میں شریک تھے جہاں خوب سیرہوکر کھانا کھایا تھا جسکے بعد ایک کے بعدایک کھلاڑی کی طعبیت خراب ہوتی گئی،کئی کھلاڑی میچ میں ان فٹ ہوگئے،ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ تمام کھلاڑیوں کا ایک ساتھ معدہ اورپیٹ خرابی کا باعث بننے والے کھانے میں آخر ایساکیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں