Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

مگرمچھ کے پیٹ سے یہ کیا نکل آیا؟

نیبراسکا(ویب ڈیسک)کوئی دورائے نہیں کہ دنیا عجیب وغریب واقعات سے بھری پڑی ہے،امریکہ کے ریاستی شہر اوماہا میں بھی اس وقت حیران کن صورتحال سامن...

نیبراسکا(ویب ڈیسک)کوئی دورائے نہیں کہ دنیا عجیب وغریب واقعات سے بھری پڑی ہے،امریکہ کے ریاستی شہر اوماہا میں بھی اس وقت حیران کن صورتحال سامنے آئی جب ایک چڑیا گھر کے مگرمچھ کے پیٹ میں سکوں کا انکشاف ہوا۔

جی ہاں چھتیس سالہ مگرمچھ کا معمول کا چیک اپ ہورہا تھا کہ معالجین کو شک پڑا کہ اسکے پیٹ میں کوئی دھاتی چیز ہے،جسکے بعد مگرمچھ کی جان کو خطرہ محسوس کرتے ہوئے اسے بے ہوش کردیا گیا اوراسکی سرجری پیٹ مین کیمرہ ڈال کرکامیابی سے کی گئی،اس دوران تقریباً ستر سکے برآمد ہوئے،یہ بھی معلوم ہوا کہ چڑیا گھرمین سیر کیلئے آنے والے لوگ اپنی منت مراد پوری کرنے کی غرض سے یہ سکے تلاب میں پھینکتے رہے۔

کامیاب آپریشن کے بعدچڑیا گھر انتظامیہ نے سختی سے یہ حکم جاری کیا ہے کہ اب سیرکیلئے آنے والے افراد کسی صورت سکے نہیں پھینکے گے کیونکہ اسطرح جانوروں کی نایاپ نسلوں کی جانوں کو بھی خطرہ درپیش آسکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں