Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کس جماعت کو کتنی مخصوص نشستیں مل سکتی ہیں؟

 اسلام آباد(جی این اے)مخصوص نشستوں کے حوالے سے اہم خبرمیڈیا پر آچکی ہے،جسکے مطابق مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی دوڑسے تیرہ جماعتیں باہر ہوگئی ...


 اسلام آباد(جی این اے)مخصوص نشستوں کے حوالے سے اہم خبرمیڈیا پر آچکی ہے،جسکے مطابق مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی دوڑسے تیرہ جماعتیں باہر ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جن جماعتوں کو مخصوص سیٹیں نہیں مل سکتیں ان میں جے یوآئی ف،جماعت اسلامی،اے این پی،تحریک لبیک،پختونخوام ملی عوامی پارٹی،مسلم لیگ ضیا،اورگرینڈڈیموکریٹک الائنس شامل ہیں،جبکہ جو جماعتیں مخصوص نشستوں کو حاصل کرسکیں گی ان میں ن لیگ کو بیس،ایم کیو ایم کو پانچ اورپی پی کو تیرہ سیٹیں ملنے کا امکان ہے،اسی طرح پی ٹی آئی کی ستائیس مخصوص نشستیں ہیں جو ملیں گی یا نہیں یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کریگا۔

مسلم لیگ ق،مرکزی مسلم لیگ،بلوچستان عوامی پارٹی،پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین،نیشنل بلوچستان نیشنل پارٹی اورنیشنل پارٹی کا بھی اس حوالے سے مقدرنہ چمک سکا،ن لیگ کو امکان ہے کہ قومی اسمبلی سے خواتین کی سولہ اوراقلیت کی چارسیٹیں ملیں گی،پی پی پی کو خواتین کی گیارہ اوردومخصوص سیٹیں خواتین کی مل سکتی ہیں۔سنی اتحاد کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا جسکو ۲۳خواتین اورچاراقلیتی نشستیں مل سکتی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں