Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کراچی کنگزنے ٹاس جیت لیا،پہلے بلے بازی کون کریگا؟

 لاہور(جی این اے)سپرلیگ نائن کا چھٹا میچ،کراچی کنگز نے ٹاس جیت لیا،بلے بازی کی دعوت پشاورزلمی کو دے دی۔ قذافی اسٹیٹیم میں کھیلے جانے والے می...


 لاہور(جی این اے)سپرلیگ نائن کا چھٹا میچ،کراچی کنگز نے ٹاس جیت لیا،بلے بازی کی دعوت پشاورزلمی کو دے دی۔

قذافی اسٹیٹیم میں کھیلے جانے والے میچ میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو شکست دینے کیلئے پرعزم،کپتان شان مسعودنے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

دوسری طرف زلمی کے کپتان بابراعظم نے اس حوالے سے کہہ دیا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے توبھی پہلے بلے بازی ہی کرنے کو ترجیع دیتے،یادرہے کہ قذافی کے میدان مین اترنے والی دونوں ٹیمیں اپنے پہلے میچ میں شکست کھا چکی ہیں،کوئٹہ سے زلمی ہاری اورملتان سے کراچی کنگزنہ جیت پائی۔

کرکٹ کے شائقین کی بڑی تعدادمیدان میں اپنی اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود ہے،جبکہ دونوں ٹیمیں اس امید کیساتھ میدان میں اتری ہیں کہ کرکٹ کے مداحوں کو ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔

کوئی تبصرے نہیں