Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ووٹ ڈالنے کا وقت ختم،ووٹوں کی گنتی شروع

 اسلام آباد(جی این اے)جنرل الیکشن کی پولینگ کا وقت اختتام پزیز ہوگیا اب ووٹیں گننے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔یہ ملک کے بارہویں انتخابات تھے،...

 اسلام آباد(جی این اے)جنرل الیکشن کی پولینگ کا وقت اختتام پزیز ہوگیا اب ووٹیں گننے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔یہ ملک کے بارہویں انتخابات تھے،ووٹ ڈالنے کا وقت صبح آٹھ بجے سے تھا۔مردوں اورخواتین کی لمبی لائنیں لگی رہیں،ووٹ ڈالنے والوں کی تعدادکروڑوں میں رہی۔

کسی بھی وقفے کے بغیر جاری رہنے والی پولینگ کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات دیکھنے کو ملے،دوسوپیسنٹھ قومی اسمبلی اورپانچ سواکانوے صوبائی اسمبلی کے امیدوارحصے داررہے،اگرقومی اسمبلی کے مجموعی امیدواروں کا ذکر کیا جائے تو انکی تعداد پانچ ہزار دوسوچون تھی،اسی طرح قومی اسمبلی کیلئے پنجاب سے ایک سواکتالیس،اورصوبائی اسمبلی کی دوسوچھیانوے سیٹوں پر امیدوارسامنے آئے۔

اسی طرح طرح اکسٹھ قومی اسمبلی کی سندھ سے اورصوبائی اسمبلی کی ایک سوتیس سیٹوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہوا۔کے پی سے چوالیس قومی اسمبلی کی اورایک سوتیرہ صوبائی اسمبلی کی نشتوں پر امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا۔سولہ بلوجستان سے قومی اسمبلی کی اوراکیاون صوبائی اسمبلی کی سیٹوں کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔ 


کوئی تبصرے نہیں