Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

رحمتوں والی شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی

راولپنڈی(جی این اے) برکتوں اور رحمتوں والی شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ آج منائی جارہی ہے۔ شب معراج یہ وہ رات ہے جب اللہ پاک نے اپ...

راولپنڈی(جی این اے) برکتوں اور رحمتوں والی شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ آج منائی جارہی ہے۔

شب معراج یہ وہ رات ہے جب اللہ پاک نے اپنے محبوب نبی حضرت محمد مصطفیٰؐ کو معراج کا شرف بخشا اور 5 نمازوں کا تحفہ عطا فرمایا،واقعہ معراج ہجرت سے 5 سال قبل پیش آیا جب حضرت جبریلؑ براق کے ذریعے نبی پاکؐ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا اے اللہ کے رسول! آپ کا رب آپ سے ملاقات کا خواہشمند ہے،حضور اکرمؐ اس مقدس سفر کے دوران راتوں رات مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ پہنچ گئے،وہاں تمام انبیائے اکرام نے آپؐ کی اقتداء میں نماز ادا کی اور پھر آپؐ کو آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں