Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ناموربھارتی اداکارسلمان خان اورانکاخاندان اپنے ہی ملک میں غیرمحفوظ

 ممبئی(ویب ڈیسک)ناموربھارتی اداکارسلمان خان اپنے ہی ملک میں غیرمحفوظ ہوچکے ہیں،اب سلمان خان کیساتھ انکے گھروالوں کو بھی جان سے ماردینے کی دھ...

 ممبئی(ویب ڈیسک)ناموربھارتی اداکارسلمان خان اپنے ہی ملک میں غیرمحفوظ ہوچکے ہیں،اب سلمان خان کیساتھ انکے گھروالوں کو بھی جان سے ماردینے کی دھمکیاں ملنے لگیں،سلمان خان اورانکے گھروالوں کو مزید سیکیورٹی فراہم کردی گئ۔

گزشتہ دوبرسوں سے سلمان خان کو لارنس بشنوئی کی طرف سے جان لے لینے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں جسکے بعد سلمان خان کو اضافی سیکورٹی فراہم کی گئی علاوہ ازیں سلمان خان نے سفرکیلئے بلٹ پروف گاڑی بھی خرید لی تھی،مگر اب سلمان کے بہنوئی اوردیگر گھر والوں کو بھی دھمکیاں ملی ہیں جسکے بعد گھر والوں کو بھی سیکیورٹی دی گئی ہے۔سلمان خان کو اپنی حفاظت کیلئے اپنے پاس بھی اسلحہ رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے،اس سے قبل سلمان کے فارم ہائوس مین بھی دوافراد نے گھسنے کی کوشش کی تھی جنکو گرفتارکرلیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سدھوموسے والا کو قتل کرنے والے مجرموں نے سلمان خان سمیت دیگر گلوکاروں کو بھی ماردینے کی دھمکی دی ہوئی ہے،یہی وجہ ہے کہ اب سلمان خان بھی یہ سمجھ چکے ہیں کہ بھارت ان کیلئے محفوظ ملک نہیں رہا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں