Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

الیکشن سے ایک دن پہلے زورداردھماکے،ہرطرف لاشیں بکھرگئیں

 پشین(جی این اے)الیکشن سے صرف ایک دن پہلے بلوچستان کے دوضلعے دھماکوں سے گونج اٹھے،چوبیس افرادجاں بحق ہوگئے،مزیدہلاکتوں کا بھی خدشہ۔ پشین میں...

 پشین(جی این اے)الیکشن سے صرف ایک دن پہلے بلوچستان کے دوضلعے دھماکوں سے گونج اٹھے،چوبیس افرادجاں بحق ہوگئے،مزیدہلاکتوں کا بھی خدشہ۔

پشین میں پہلا دھماکہ ہوا جس سے بارہ افرادجان کی بازی ہارے جبکہ دوسرا دھماکہ سیف اللہ قلعہ میں جے یو آئی ف کے آفس کے باہر ہوگیا جسکے نتیجے میں بارہ افرادموت کی وادی میں چلے گئے یوں کل چوبیس افرادالیکشن سے ایک دن پہلے دھماکوں کے باعث خالق حقیقی سے جاملے۔کہا جارہا ہے کہ زخمیوں کی تعدادبھی بہت زیادہ ہے جن میں سے کئی کی حالت انتہائی خطرناک ہے۔

جوں ہی دھماکے ہوئے پولیس موقع پر پہنچ گئی،ریسکیوٹیمیں بھی پہنچی اورزخمیوں کو فوراً ہسپتال پہنچانے کی ذمہ داری نبھانی شروع کردی۔اسفندیارکاکڑ جو عام انتخابات میں امیدواربھی ہیں اورماضی میں وزیر بھی رہ چکے ہیں انکے دفترکے باہر ہوا،انکی خوشبختی تھی کہ وہ اس وقت موجود نہیں تھے،دھماکے اتنے شدید تھے کہ انکی آوازدوردورتک سنائی دی،قریب کھڑی موٹرسائکلیں بھی تباہ ہوگئیں اورعمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پی پی سینتالیس میں ہونے والے دھماکے پر جو کہ خودکش تھامیرزبیرجمالی وزیرداخلہ بلوچستان نے نہ صرف قیمتی زندگیاں ختم ہونے پر افسوس کا اظہارکیا بلکہ ڈپٹی کمشنر سے فوراً رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے دھماکے کرکے الیکشن کو روکنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی،نہ ہی ایسی بزدل کارروائی سے ہم ڈریں گے،ملک کے دشمن افراتفری پھیلانے کے درپے ہیں مگرہم باہمی اتحاد سے دشمن کی ہرچال کو ناکام بنا دیں گے۔انہوں نے شہید ہونے والوں کیلئے دعاکی۔

سیف اللہ قلعہ میں ہونے والا دھماکہ میں جے یوآئی کے امیدوارمولانا عبدالواسع بھی بچ گئے ہیں۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے بھی افسوسناک واقعہ پر انتہائی دکھ کا اظہارکیا اورمرنے والوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی۔

بلوچستان کے نگران وزیراعلی نے بھی دھماکوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اورملزمان کو فوری گرفتارکرنے کی ہدایت بھی کی،انہوں نے کہا کہ دوران انتخابات سیکورٹی کا خصوصی خیال رکھا جائے گا اس کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں