Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

آرآئی یوجے کے سالانہ انتخابات،طارق ورک صدراورآصف بشیرجنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

 اسلام آباد(جی این اے)نیشنل پریس کلب میں آرآئی یوجے کے سالانہ الیکیشن کے اعلان کی رنگارنگ تقریب،صدرکے عہدے کا تاج سینئرصحافی طارق علی ورک...


 اسلام آباد(جی این اے)نیشنل پریس کلب میں آرآئی یوجے کے سالانہ الیکیشن کے اعلان کی رنگارنگ تقریب،صدرکے عہدے کا تاج سینئرصحافی طارق علی ورک کے سرپر سج گیا،جبکہ جنرل سیکرٹری ہونے کا اعزازسینئرصحافی آصف بشیرچوہدری نے حاصل کرلیا،اسی طرح فنانس سیکرٹری کیلئے ندیم چوہدری کو منتخب کیا گیا،اسی طرح نائب صدرہونے کی ذمہ داریاں بشیرعثمانی اورعماربرلاس کے حصے میں آئیں،گلزارخان اورمجاہد حسین نقوی جوائنٹ سیکرٹریزکے عہدے کیلے منتخب کئے گئے۔

تقریب میں بڑی تعدادمیں جڑواں شہروں کے صحافیوں نے شرکت کی،سینئرصحافی اورالیکشن کمیٹی کے چیئرمین اقبال جعفری نے مکمل نتائج کا اعلان کیا جسکے تحت ایگزیکٹو نشتوں کیلئے افشاں قریشی،رانا فرحان اسلم،ثوبیہ مشرف،کامران چوہدری،توصیف عباسی،علی اختر،نوابزادہ شاہ علی،ناصرسلیم،سیدرضوان اورغفران احمدکا انتخاب کیا گیا،پی ایف یوجے کے ڈیلیگیٹ کیلئے 73صحافی منتخب کئے گئے۔

انتخابات کے اعلانات کے دوران پورا ہال تالیوں سے گونجتا رہا اسکے علاوہ اظہارنیازی بھی پرجوش نعروں سے صحافیوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔


پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرپی ایف یوجے افضل بٹ نے کہا کہ موجودہ دورصحافت کیلئے انتہائی بدترین ہے کیونکہ صحافیوں کی زبان بندی کی جارہی،انہیں اظہاررائے کی آزادی نہیں،سیٹھ طبقہ ہی طاقت وربن چکا ہے،غیرقانونی کام کئے جارہے ہیں مگر پی ایف یوجے اورآرآئی یوجے نے ہمیشہ ہر دورمیں کالے قانون کی نفی کی اسکے خلاف جنگ کی،یہی وجہ ہے کہ آج بھی جو شمع منہاج برنا،نثارعثمانی نے روشن کردی تھی وہ اب ناصرزیدی،اقبال جعفری اورانکے دلیرساتھیوں کے ہاتھوں سے ہوتی ہوئی اب آرآئی یوجے کی نئی کابینہ کوسونپ رہے ہیں اس امید کیساتھ کہ نئی قیادت بھی اس شمع کی لاج رکھے گی اورورکرزکے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائے گی۔

آرآئی یوجے کے نئے صدرمنتخب ہونے والے طارق ورک نے کہا کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ اس دورمیں آزادی اظہاررائے سمیت صحافیوں کو بہت سے چیلنجزکا سامنا ہے لیکن ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ان تمام چیلجز کا نہ صرف ڈٹ کرمقابلہ کریں بلکہ مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ہم نے ماضی میں بھی میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی جیسے کالے قانون کی مخالفت کی اورآئندہ بھی ایسے قوانین کے سامنے سیسہ پلائی دیواربن جائیں گے۔

آصف بشیرجو جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمارا ملک ایسا ملک بن چکا ہے جہاں سوشل میڈیا پر اگر اپنی رائے کا اظہارکیا جائے تو ایف آئی اے فورآ گرفتارکرنے کیلئے متحرک ہوجاتا ہے،قومی میڈیا تو سرنڈرکرچکا ہے مگرسوشل میڈیا پر بھی آوازحق کو دبانے کی کوششیں کی جارہی ہیں،مگر ہم نہ تھکنے والے ہیں نہ ڈرنے والے ہیں،صحافیوں کے حقوق کی لڑائی لڑتے رہیں گے۔


پریس کلب کے صدرانوررضا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرآئی یوجے جب بھی پکارے گی ہم لبیک کہتے ہوئے حاضر ہوجائیں گے،کیونکہ اظہاررائے کا آخری مورچہ ہی نیشنل پریس کلب ہے۔

جنرل سیکرٹری پریس کلب خلیل راجا نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آرآئی یوجے کی جو نئی کابینہ منتخب ہوئی ہے یہ بہترین گلدستہ ہے،جو صحافیوں کے حقوق کی لڑائی لڑنے کی تمام صلاحتیں رکھتا ہے۔

پریس کلب کی فنائنس سیکرٹری نیئرعلی کا کہنا تھاکہ ہم ہرطرح سے آرآئی یوجے کیساتھ کھڑے ہیں،اورکوئی بھی قربانی دینے سے درگزرنہیں کریں گے۔تقریب سے سابق صدرپریس کلب شکیل انجم،مبارک زیب،عابد عباسی،شہریارخان،عامرسجادسید،نعیم محبوب،کاشان اکمل،اور نئی کابینہ میں منتب ہونے والے ندیم چوہدری،عماربرلاس،بشیرعثمانی،گلزارخان اورمجاہد نقوی نے بھی پرجوش خطاب کیا اورصحافیوں کو یقین دلایا کہ آپکے حقوق کی جنگ کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔تقریب کے اختتام پر نومنتخب باڈی پر گل باشی کی گئی اورمٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

کوئی تبصرے نہیں