Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پڑوسن نے گیارہ سالہ بچی کا گلادباکرقتل کردیا

  فیروزآباد(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے فیروزآباد میں بڑوں کی لڑائی میں پڑوسی خاتون نے گیارہ سال کی بچی کو گلادباکرموت کی نیند...

 


فیروزآباد(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے فیروزآباد میں بڑوں کی لڑائی میں پڑوسی خاتون نے گیارہ سال کی بچی کو گلادباکرموت کی نیند سلا دیا۔

پولیس کے سامنے آنے والے بیان کے مطابق بچی جسکا نام تلسی تھا اسکے خاندان والوں کا اپنے پڑوسی منیش کی بیوی روبی سے جھگڑا ہوگیا تھا،لڑائی ہوتے ہوتے اس حد تک طول پکڑ گئی کہ روبی نامی خاتون نے گیارا سالہ بچی تلسی کو گردن سے اس قدرزورسے پکڑ کر دبایا کہ وہ بے ہوشی میں چلی گئی،جسے فوراًقریبی ہسپتال پہنچایا گیا مگر ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد اسکی موت کی تصدیق کردی۔

بچی کے والدین کی درخواست پر فورآمقدمہ درج کیا گیا اوربچی کا گلاگھونٹنے والی ملزمہ روبی کو فورآگرفتارکرلیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں