Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

عدت میں نکاح کا فیصلہ قرآن کا نہیں شیطان کافیصلہ ہے،بشری بی بی

  اسلام آباد(جی این اے)یہ غیرت اوربے غیرتی کی لڑائی ہورہی،ہمارے خلاف فیصلہ قرآن پاک کا نہیں بلکہ شیطان کا فیصلہ ہے،انکی نوکری کرنے کیلئے ب...

 


اسلام آباد(جی این اے)یہ غیرت اوربے غیرتی کی لڑائی ہورہی،ہمارے خلاف فیصلہ قرآن پاک کا نہیں بلکہ شیطان کا فیصلہ ہے،انکی نوکری کرنے کیلئے باہر سے ایک غلام آگیا ہے،اہلیہ عمران خان بشری بی بی نےعدت میں نکاح کے فیصلے کے بعد صحافیوں کیساتھ شدید ردعمل کا اظہارکردیا۔

بشری بی بی کے پہلے شوہر خاورمانیکا کی طرف سے دائرکئے گئے عدت میں نکاح کے کیس میں عمران خان اوربشری بی بی کو سات سات سال قید کی سزاہوئی تھی،جسکے ردعمل میں بشری بی بی نے سخت غصے کا اظہارکیا۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کا بھی اس فیصلے پر یہ کہنا تھا کہ دراصل فیصلہ کردارکشی کرنے اورسیاسی مقاصد کے اصول کیلئے کیا گیا،سیاسی انتقام کو آگے بڑھانے کیلئے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں