Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

میرٹ کی خلاف ورزی کروں گی نہ کرنے دوں گی،مریم نواز

 لاہور(جی این اے)میرٹ کی خلاف ورزی خودبھی نہیں کروں گی نہ کسی اورکو کرنے دوں گی،شفافیت،احتساب،ٹائم ورک اورکوالٹی ورک ہماری ریڈلائن ہیں،عوام ...

 لاہور(جی این اے)میرٹ کی خلاف ورزی خودبھی نہیں کروں گی نہ کسی اورکو کرنے دوں گی،شفافیت،احتساب،ٹائم ورک اورکوالٹی ورک ہماری ریڈلائن ہیں،عوام کو فائدہ دینے والے منصوبے جاری رکھیں گے،مریم نوازکا کا اپنی سربراہی میں منعقدہ اجلاس سے دبنگ خطاب

پنجاب کی وزیراعلی کا دربارہال سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ پولیو اورڈینگی جیسے خطرناک مرض سے بچائوپر توجہ دیں،قوم کو اعلی معیارکے علاج کی سہولیات فراہم ہونی چاہیں،صحت سمیت دیگرایسے منصوبے جو عوام کے فائدے کیلئے ہوں انہیں جاری رہنا چاہیے۔

افسران کا زبرداست حوصلہ بڑھاتےہوئے مریم نوازنے کہا کہ آپکی ایمانداری اورمحنت پر آپکو سیلوٹ کرتی ہوں،یہ بھی کہا کہ ہم مسائل کی جڑوں تک پہنچ کرانہیں حل کریں گے،اسٹرکچرل ریفارمزکرنی ہونگی،میری ٹیم کا حصہ افسراورملازمین ہیں جنکی ہرطرح سے معاونت کی جائے گی۔علاوہ ازیں مالیاتی معاملے میں کسی قسم کا بھی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں