Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیرنے کس کے سرپردست شفقت رکھ دیا؟

 لاہور(جی این اے)بے شک اچھے کاموں پر اچھا نتیجہ سامنے آتا ہے،لاہورمیں واقعہ اچھرہ بازارمیں عربی لکھے لباس میں ملبوس خاتون کو مشتعل لوگوں کے...


 لاہور(جی این اے)بے شک اچھے کاموں پر اچھا نتیجہ سامنے آتا ہے،لاہورمیں واقعہ اچھرہ بازارمیں عربی لکھے لباس میں ملبوس خاتون کو مشتعل لوگوں کے ہجوم سے بچانے والی اے ایس پی شہربانو کو پاک فوج کے سپہ سلار نے خوب شاباش دی،سرپر دست شفقت بھی رکھا۔

بہادرلیڈی پولیس افسرسے ملاقات کرکے آرمی ان چیف پاک فوج جنرل عاصم منیر نے نہ صرف دلیرپولیس افسرکے کردارکی حوصلہ افزائی کی بلکہ شفقت کیساتھ انکے سرپر ہاتھ بھی رکھا اورکہا کہ زندگی کے تمام شعبہ جات میں خواتین کا بنیاری اوراہم کردارہے،انمول معاشرتی حصہ ہیں جنکا احترام ہمارے دین اورمعاشرتی اقدارمیں بھی ہے۔

سپہ سلارجنرل عاصم منیر نے گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ اگرکسی کو شکایت ہو یا کوئی بھی تحفظات ہوں تو اس کیلئے قوانین موجود ہیں،اپنے ہاتھ میں قانون کو نہیں لے لینا چاہیے،معاشرے کا جو نقطہ نظر ہے اسکومن مرضی کی کارروائیاں اوربدعت جیسی خرافات کمزورکردیتی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں