Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

شوہرسے بدبوآنے پربیوی نے طلاق لے لی

 انقرہ(ویب ڈیسک)شوہرکئی کئی روزتک نہاتا نہیں،نہ ہی دانت صاف کرتا ہے،میں مزید بدبو برداشت نہیں کرسکتی،ترک خاتون نے عدالت میں جاکر شوہرسے طلاق...

 انقرہ(ویب ڈیسک)شوہرکئی کئی روزتک نہاتا نہیں،نہ ہی دانت صاف کرتا ہے،میں مزید بدبو برداشت نہیں کرسکتی،ترک خاتون نے عدالت میں جاکر شوہرسے طلاق لے لی۔

عدالت میں طلاق کیلئے دی جانے والی درخواست میں خاتون نے کہا کہ نہ نہانے کی وجہ سے شوہرکے جسم سے پسینے کی شدیدبدبو آتی ہے،پانچ دن تک ایک ہی سوٹ پہنے رکھتا ہے،کئی کئی دن تک دانت بھی صاف نہیں کرتا،نفرت کی حد تک ناگواربدبوآتی ہے۔

عدالت نے خاتون کی درخواست میں کہی گئی باتوں کی تصدیق کیلئے مدعی کے وکیل کی طرف سے گواہ بھی پیش کئے گئے جن میں سے زیادہ ترشوہر کے آفس سے آئے تھے انہوں نے بھی بیان دیا کہ خاتون ٹھیک کہہ رہی ہیں، جسکے بعددرخواست کو منظورکرتے ہوئے عدالت نے میاں بیوی کے مابین شادی کا بندھن توڑدیا،صرف یہی نہیں بلکہ شوہر کو اپنی بیوی کو اتنا عرصہ تکلیف والی زندگی گزارنے کی پاداش میں سولہ ہزارپانچ سوڈالر معاوضہ بھی خاتون کواداکرنے کا حکم دیدیا۔

کوئی تبصرے نہیں