Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

غیرسرکاری غیرحتمی پہلانتیجہ آگیا

  اسلام آباد(جی این اے)گنتی بھی جاری ہے اورنتائج بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔پنجاب کے کئی علاقوں میں لڑائی جھگڑے بھی ہوئے جس سے کئی افرادزخمی ہ...

 

اسلام آباد(جی این اے)گنتی بھی جاری ہے اورنتائج بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔پنجاب کے کئی علاقوں میں لڑائی جھگڑے بھی ہوئے جس سے کئی افرادزخمی ہوگئے۔

اس وقت جو پہلاغیرسرکاری اورغیرحتمی نتیجہ آیا ہے اسکے مطابق قومی اسمبلی کا حلقہ این اے ایک سواٹھتالیس ملتان ون کے دوسوپچہترپولنگ اسٹیشنوں میں سے دوکے نتائج آئے ہیں،جن میں پیپلزپارٹی کے امیدواریوسف رضاگیلانی دوسوتیس ووٹ لیکر ابھی تک پہلے نمبر پر جارہے ہیں۔احمدحسین ڈیہر جنکا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے وہ ایک سوچونسٹھ ووٹ حاصل کرکے ابھی تک دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ این اے ون سوپچاس ملتان تین کے تین سواکتالیس پولنگ اسٹیشنز میں سے غیرسرکاری غیرحتمی ایک نتیجہ سامنے آیا ہے جسکے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزادامیدوارمخدوم زین قریشی دوسواکانوے ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر جبکہ ن لیگ کے جاوید اختردوسوترسنٹھ ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

اسی طرح ملتان چارحلقہ این اے ایک سواکیاون سے ابھی دواسٹیشن کے نتائج آئے ہیں جن میں غیرسرکاری طورپر ن لیگ کے عبدالغفارتین سواکتالیس ووٹوں کسیاتھ پہلے اورپی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارمہربانوقریشی دوسونوے ووٹ لیکردوسرے نمبر پر ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں