Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

راولپنڈی اسلام آبادمیں غیرحتمی نتائج،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزادامیدوارآگے

 راولپنڈی(جی این اے)اہم ترین حلقہ این اے 56 کے تین پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے ہیں جو کہ غیرسرکاری اورابھی غیرحتمی ہیں انکے مطابق شہر...

 راولپنڈی(جی این اے)اہم ترین حلقہ این اے 56 کے تین پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے ہیں جو کہ غیرسرکاری اورابھی غیرحتمی ہیں انکے مطابق شہریارریاض جو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزادامیدوارہیں جیت رہے ہیں۔

شہریارریاض نے اب تک 1006ووٹ حاصل کرلئے ہیں جبکہ انکے مقابلے میں حنیف عباسی 584ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

اسی طرح این اے  57سے بھی پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزادامیدوار سمابیہ طاہر آگے ہیں جبکہ انکے مقابلے میں ن لیگ کے امیدواربیرسٹردانیال اب تک دوسرے نمبر پر ہیں۔اب تک کی اطلاع کے مطابق اسلام آباد سے بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزادامیدوارہی جیت رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں