Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

مجھے بچہ سمجھ کرڈرانے کی کوشش نہ کریں،بلاول بھٹو

 خضدار(جی این اے)دہشت گردوں نے پیپلزپارٹی کو نشانے پر رکھاہوا ہے،انکی بھول ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ بچہ ہے ڈرکر آگے نہیں بڑھے گا،بلاول بھٹو ک...

 خضدار(جی این اے)دہشت گردوں نے پیپلزپارٹی کو نشانے پر رکھاہوا ہے،انکی بھول ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ بچہ ہے ڈرکر آگے نہیں بڑھے گا،بلاول بھٹو کا خضدارمیں انتخابی جلسے سے تاریخی خطاب۔

جو قوتیں یہ سازشیں کررہی ہیں کہ پیپلزپارٹی بلوچستان میں حکومت نہ بنائے تو انکی سازشیں اس وقت ناکام ہوجائیں گی اگروزیراعظم یا وزیراعلی بلوچی جیالا ہوا۔میں اپنے بلوچ بہن بھائیوں کے مسئلے اورپریشانیاں سمجھ سکتا ہوں اس لئے پیپلزپارٹی ہی بلوچ بہن بھاییوں کو انکا حق دلوائے گی۔دہشت گردی سے نمٹتے ہوئے لاپتہ افراد کا مسئلہ بھی حل کروں گا۔دہشت گردوں کے سامنے ہمارا سرکٹ جائے گا مگرجھکے گا نہیں۔

بلاول بھٹو نے خطاب میں یہ بھی کہا کہ ہمیں عوام اچھی طرح جانتی ہے ہم جھکنے والوں میں نہیں ہیں،تمام قوتوں کا مقابلہ کریں گے،عوام کے حق پر کوئی سودانہیں ہونے دیں گے،اٹھارویں ترمیم اوراین ایف سی پر اسکی روح کے مطابق عمل کیا جاتا تو آج بلوچستان میں ہونے والی سازشیں ختم ہوچکی ہوتیں۔

پیپلزپارٹی کے چئیرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے ہم پر حملے تو بہت کئے تاکہ ہم گھبرا کر بھاگ جائیں مگر پیپلزپارٹی غیرت مندوں اورشہیدوں کی پارٹی ہے جو کسی دہشت گرد کے سامنے نہیں جھک سکتی،آٹھ فروری کو پورے بلوچستان میں تیروں کی برسات ہوگی،پارلیمان میں جاکر عوام کی آوازبن جائوں گا۔

کوئی تبصرے نہیں