Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

لاہورہیرامنڈی پر بنائی جانے والی بھارتی ویب سیریزکا ٹیزرجاری

 لاہور(جی این اے)بھارتی فلم انڈسٹری کی جانب سے پاکستان کے لاہوری علاقے ہیرامنڈی میں بنائے جانے والی ویب سیریز کا پہلا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے...


 لاہور(جی این اے)بھارتی فلم انڈسٹری کی جانب سے پاکستان کے لاہوری علاقے ہیرامنڈی میں بنائے جانے والی ویب سیریز کا پہلا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

بھارت کے نامور فلم ساز سنجے لیلا بھسالی جو دیوداس اورباجی رائومستانی جیسی سپرہٹ فلمیں بناچکے ہیں انہوں نے ہی تاریخی شہر کے محلے ہیرامنڈی پر ویب سیریز تیارکی۔

بالی ووڈ کی اس منفرد ویب سیریز میں بھارتی فلم انڈسٹری کے نامورستاروں نے کام کیا ہے جن میں ادیتی رائوحیدری،منیشاکوئرالا،سوناکشی سہنا،شرمین سہگل اورسنجیدہ شیخ سمیت کئی اداکارشامل ہیں۔

یاد رہے کہ ٹیزرسے ایک سال پہلے پوسٹر بھی سامنے آیا تھا،جسکے بعد مداحوں کو بے چینی سے اسکے ٹیزرکا انتظارتھا۔امید کی جارہی ہے کہ یہ ویب سیریز بھی مداحوں کے دلوں پر راج کرے گی۔کیونکہ یہ اس علاقے پر بنائی گئی ہے جسے ہیرامنڈی کے علاوہ بازارحسن اورشاہی محلہ بھی کہا جاتا ہے اوراسکی منفردتاریخی حیثیت ہے۔

کوئی تبصرے نہیں