Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

مری میں برف باری دیکھنے آنا ہے تو پہلے یہ پڑھ لیں

 راولپنڈی(جی این اے)مری میں اگرآپ برف باری دیکھنے کیلئے جانا چاہتے ہیں تو پہلے ٹریفک ایڈوائزری کو پڑھ لیں جو صرف آپ کیلئے سی ٹی اوراولپنڈی...


 راولپنڈی(جی این اے)مری میں اگرآپ برف باری دیکھنے کیلئے جانا چاہتے ہیں تو پہلے ٹریفک ایڈوائزری کو پڑھ لیں جو صرف آپ کیلئے سی ٹی اوراولپنڈی نے جاری کی ہے۔

تیمورخان جو سی ٹی اوراولپنڈی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ دوران برف باری سیاحت کے شوقین اگرمری آرہے ہیں تو پہلے یادرکھیں کہ انکی گاڑی میں پٹرول ٹینکی فل ہو،کم پٹرول پر گزارا نہیں کرنا،اورگرم کپڑے پہنے ہوئے بھی ہوں اورساتھ بھی لازمی لیکر آئیں۔

سیاحوں کو چاہیے کہ مری میں جب داخل ہوں تو برف پر گاڑی چلانے سے پہلے اسکے ٹائروں پر زنجیریں بھی چڑھا لیں تاکہ گاڑی سلپ ہونے سے محفوظ رہ سکے،اورجگہ جگہ گاڑی پارک کرنے کے بجائے ہمیشہ مناسب جگہ تلاش کرکے اپنی گاڑی کو کھڑا کریں۔

تیمورخان سی ٹی اوکا یہ بھی سیاحوں کیلئے خاص پیغام دیا گیا کہ برف کے دوران سٹرک پر باربارسیلفیاں لینے سے بھی گریز کریں،نہ ہی سٹرک کے درمیان کھڑے ہوکر فوٹو شوٹ کریں،اورسب سے اہم بات کہ مری کا سفرصرف دن کے اوقات میں کریں رات کو مری کا سفرہرگزنہ کریں،تاکہ افسوسناک حادثات سے محفوظ رہا جاسکے۔

کوئی تبصرے نہیں