Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

انتخابی نتائج،صدرعارف علوی نے بھی چپ کا روزہ توڑدیا

 اسلام آباد(جی این اے)ایک طرف انتخابات کے نتیجے آرہے تو دوسری طرف صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے بھی چپ کا روزہ توڑ دیا،سوشل میڈیا پر ایسا ب...

 اسلام آباد(جی این اے)ایک طرف انتخابات کے نتیجے آرہے تو دوسری طرف صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے بھی چپ کا روزہ توڑ دیا،سوشل میڈیا پر ایسا بیان دے دیا جو سب کیلئے حیران کن ہے۔

ڈاکٹرعارف علوی نے سوشل میڈیا پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ اگرہم خود کو گڑھے میں پائیں تو تو کم سے کم مزید کھدائی نہ کریں اوراللہ سے ہی مدد مانگیں یہی حکمت کا بھی تقاضا ہے۔

یاد رہے کہ اب تک کے آنے والے نتائج میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزادامیدواروں کی تعدادزیادہ ہے،یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کئی جگہوں پر بیلٹ بکس توڑے گئے،لاتوں مکوں کا بھی استعمال کیا گیا جبکہ ایسی ویڈیوزبھی منظرعام پرآئی ہیں جن میں مختلف جماعتوں کی طرف سے کھلم کھلا دھاندلی کرتے ہوئے بیلٹس بکس کو جعلی ووٹوں سے بھرا جارہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں