Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پاکستان میں الیکشن،امریکہ نے بھی اپنا ردعمل دے دیا

  واشنگٹن(جی این اے)پاکستان میں الیکشن،امریکہ نے بھی اپنا ردعمل دے دیا،انٹرنیٹ اورموبائل سروس صبح سے رات گئے تک بندرکھنے پر اظہارتشویش کردیا...

 

واشنگٹن(جی این اے)پاکستان میں الیکشن،امریکہ نے بھی اپنا ردعمل دے دیا،انٹرنیٹ اورموبائل سروس صبح سے رات گئے تک بندرکھنے پر اظہارتشویش کردیا۔

وزارت خارجہ امریکہ کے ترجمان ویدانت پٹیل ہفتہ وارپریس کانفرنس کررہے تھے جہاں ایک رپورٹر نے ان سے سوال کی کہ الیکشن کے شروع کے نتائج تو سارے عمران خان کے حق میں آرہے ہیں،اس حوالے سے ووٹوں کی تبدیلی کی ویڈیوزاورمختلف رپورٹس بھی آگئی ہیں،ایک سوچھتیس ضلعوں کے نتائج آنا باقی ہیں خدشہ ہے کہ صبح تک عمران خان کی کامیابی کو گھٹا ہی نہ دیا جائے۔

صحافی کے سوال پر ترجمان امریکہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تو شروع کے نتائج سامنے آئے ہیں اس لئے ہمیں ابھی آگے نہیں جانا ہوگا جب تک کہ سرکارکی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا جاتا،لہذا میں اس پر اپنی رائے نہیں دے سکتا۔آزادامیدواروں کے جیتنے کی صورت میں بھی ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

ایک اورسوال پر ترجمان نے کہا کہ لاکھوں پاکستانیوں نے ووٹ ڈالے ہیں،ہمارے خیال سے فیصلہ بھی وہاں کی قیادت اورعوام نے کرنا ہے،جمہوری عمل جاری رہنا چاہیے ہمیں اسی مین دلچسپی ہے،اوراگلی حکومت بھی جو بنے گی ہم اچھے تعلقات اورشراکت داری کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھانے میں ہی دلچسپی رکھتے ہیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں