Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

الیکشن نتائج تبدیل ہوئے یا نہیں،نگران وزیرداخلہ اوروزیراطلاعات کا موقف آگیا

 اسلام آباد(جی این اے)انتخابات بالکل شفاف ہوئے ہیں،کہیں نتائج نہیں بدلے گئے،اکثریت میں آزادامیدوارجیت گئے اورکیا شفافیت کا ثبوت ہو،گوہراعج...

 اسلام آباد(جی این اے)انتخابات بالکل شفاف ہوئے ہیں،کہیں نتائج نہیں بدلے گئے،اکثریت میں آزادامیدوارجیت گئے اورکیا شفافیت کا ثبوت ہو،گوہراعجازنگران وزیرداخلہ اوراطلاعات کے وزیرمرتضی سولنگی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اپنا موقف پیش کردیا۔

الیکشن کے کامیاب انعقادپر عوام کو مبارک باددیتے ہوئے گوہراعجازنے گفتگوجاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن بہت بڑا ہمارے لئے امتحان تھا،کیونکہ کئی جگہوں پر دہشت گردوں نے بھی حملے کردئیے تھے مگر پاک فوج نے سب کا سامنا کیا،اب جسے عوام نے ووٹ دئیے ہونگے وہی کامیاب ہوکر منظرعام پر آئے گا،کے پی کے میں بھی مخصوص جماعت کے آزادامیدواروں نے میدان مارا،یہی شفافیت ہے،پاک فوج نے قوم کو سیکیورٹی دی اورکئی طرح کے چیلنجز کے باوجود محفوظ الیکشن ہوگئے اگرچہ انتخابات سے پہلے اٹھائیس قیمتی جانیں بھی قربان ہوئیں۔

گوہراعجاز نے اپنے موقف میں مزید کہا کہ انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردینے کا فیصلہ کوئی آسان نہیں تھا مگر عوام کے تحفظ کیلئے یہ فیصلہ کرنا پڑا اگرمستقبل میں بھی ایسے فیصلے کی ضرورت پیش آگئی تو کریں گے۔

صبح اوررات کے نتائج میں کوئی خاص فرق نہیں تھا،ہماری اورفوج کی ذمہ داری تھی کہ سیف الیکشن کرائیں جو ہم نے پوری کردی ہے،کسی ماں کا بیٹا جان سے نہیں گیا،نہ ہی لوگوں کو ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ اسٹیشن تلاش کرنے میں کوئی دقت ہوئی،اب جو ملک میں وسوسے پھیلا رہے ہیں ان سے دورہی رہنا پڑے گا جو عوام کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

مرتضی سولنگی جو وزیراطلاعات ہیں وہ تو اس بات سے ہی مکر گئے کہ انٹرنیٹ بند تھا ان کی رائے کے مطابق موبائل سروس تو بند تھی مگر انٹرنیٹ تو بند نہیں تھا نہ ہی اس پر کوئی پابندی عائد کی گئی تھی،سوشل میڈیا پر بھی کوئی پابندی نہیں تھی،کل گالیاں دینے والے آج بھی اسی طرح دے رہے ہیں،اورانٹرنیٹ بندکرنا پاکستان کی ایجاد نہیں بلکہ پوری دنیا مین جہاں بھی حالات خراب ہوتے ہیں بند کردیا جاتا ہے۔

وزیراطلاعات نے یہ بھی موقف دیا کہ موبائل فون کھولنے پر اگرقیمتی جانیں ضائع ہوتیں تو کون ذمہ دارہوتا۔جتنی ذمہ دارہمارے ملک کی سیکیورٹی ہے کسی ملک کی نہیں،ہم بہت سے فیصلے عین وقت پر کرتے ہیں جو عوام سے بھی شیئر نہیں کرسکتے۔

افواج کی تعریف کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ آج تک اتنی پیشہ ور فوج نہیں دیکھی جو ہماری ہے۔فیصلوں کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھیں میں خود دیکھ کرآیا ہوں کہ تمام فیصلے بہت ذمہ داری کسیاتھ ہوئے ہیں۔دھاندلی بھی نہیں ہوئی۔شفاف الیکشن ہوئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں