Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

عمران خان نے جیل میں رہ کراہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

 راولپنڈی(جی این اے)عمران خان جیل میں بھی متحرک،انتخابات میں دھاندلی کے خلاف آئی ایم ایف کو چھٹی لیکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کے سینئر...


 راولپنڈی(جی این اے)عمران خان جیل میں بھی متحرک،انتخابات میں دھاندلی کے خلاف آئی ایم ایف کو چھٹی لیکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی کے سینئررہنما بیرسٹرگوہراورسینیٹرعلی ظفرکی جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی جسکا احوال جیل کے باہر میڈیا کو بتایا گیا،علی ظفرکا اس حوالے کہنا تھا کہ یورپی یونین کا اورآئی ایم ایف کا اپنا ایک مینڈیٹ ہوتا ہے،گوڈ گورننس آئی ایم ایف کا میرٹ ہے،بین الاقوامی ادارے اس ملک میں ہرگزکام نہیں کرتے جہاں جمہوریت ہی نہ ہو۔پوری دنیا دیکھ چکی ہے کہ لوگوں کے ووٹ چوری کئے گئے ہیں،اب چوری شدہ ووٹوں پر حکومت نہیں چل سکتی،لہذا جمہوریت نہیں ہوگی تو قرض بھی نہیں ملتے،آئی ایم ایف کو ہماراخط ملے گا،اگرکوئی بات چیت آئی ایم ایف نے کرنی بھی ہے تو پہلے الیکشن میں دھاندلی کا آڈٹ کروائے۔اگردھاندلی آڈٹ میں ثابت ہوتو اسے ختم کرے بعدازاں آئی ایم ایف سے بات کرلے۔

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ ہم نے ڈھاندلی کیخلاف آڈٹ سے مشروط کیا ہے،فری اینڈ فئیرانتخابات کا پہلے بھی آئی ایم ایف کو کہہ دیا تھا۔


کوئی تبصرے نہیں