Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پنجاب اسمبلی کے نومنتخب امیدوارحلف اٹھانے کو تیار

 لاہور(جی این اے)کس کے سرپر پنجاب کی وزارت اعلی کا تاج سجنے والا ہے،کون اسپیکر اورکون ڈپٹی اسپیکر بننے جارہا،آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ن...


 لاہور(جی این اے)کس کے سرپر پنجاب کی وزارت اعلی کا تاج سجنے والا ہے،کون اسپیکر اورکون ڈپٹی اسپیکر بننے جارہا،آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نئے منتخب ہونے والے ممبران حلف اٹھانے کیلئے تیار۔

اجلاس جو تھوڑی دیر بعد شروع ہوجائے گا اس میں نشستوں کی تقیسم کچھ ایسے کی گئی کہ دائیں طرف اسپیکر کے حکومتی ارکان تشریف فرما ہونگے،اسپیکر کے بائیں جانب اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر بیٹھیں گہ جبکہ سنی اتحاد کونسل کو فراہم کی جانے والی سیٹیں تاحال خالی ہیں۔ن لیگ نے اسمبلی اجلاس سے پہلے صوبے کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی بلالیا ہے،جسکی صدارت نامزدوزیراعلی مریم نوازکررہی ہیں،اس اجلاس میں ق لیگ اورپی پی پی کے ممبران کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص سیٹیں نہیں دی گئیں اس لئے پاکستان تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ بھرپوراحتجاج کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ وزارت اعلی کے عہدے کیلئے ن لیگ کی طرف سے مریم نوازنامزد ہیں جبکہ پی ٹی آئی اورسنی اتحادکونسل کی طرف سےمیاں اسلم نامزدامیدوارہونگے۔

کوئی تبصرے نہیں