Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

مولانا فضل الرحمان کچھ اہم کرنے کیلئے تیار

 پشاور(جی این اے)انتخابات میں دھاندلی کے خلاف مولانافضل الرحمن کا تحریک شروع کرنے کا اعلان،تحریک کے آغازکیلئے اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ م...


 پشاور(جی این اے)انتخابات میں دھاندلی کے خلاف مولانافضل الرحمن کا تحریک شروع کرنے کا اعلان،تحریک کے آغازکیلئے اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

مولانافضل الرحمن کی سربراہی میں آج اسلام آباد میں اجلاس ہوگا،جس میں چاروں صوبوں کی مجالس عمومی،امیدواراورشوری شریک ہونگے۔

اس حوالے سے جماعت  کے مختلف رہنمائوں کا موقف بھی سامنے آیا ہے جس میں کہا گیاکہ آٹھ فروری کے الیکشن میں اس حدتک بدترین دھاندلی کی گئی کہ 2018کی دھاندلی بھی شرما گئی ہے،تمام اسمبلیاں دھاندلی سے بھرپورہیں،عوام کے ووٹوں کا مزاق اڑایا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں