Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پنجاب میں 13ماہ میں کتنے افرادقتل کردئیے گئے؟

  لاہور(جی این اے)پنجاب کے کئی شہروں میں تیرہ ماہ کے دوران متعددقتل کی وارداتیں ہوئیں مگر لاہور ایک سوسات کے عدد کیساتھ سرفہرست رہا،پنجاپ می...

 

لاہور(جی این اے)پنجاب کے کئی شہروں میں تیرہ ماہ کے دوران متعددقتل کی وارداتیں ہوئیں مگر لاہور ایک سوسات کے عدد کیساتھ سرفہرست رہا،پنجاپ میں  تیرہ مہنوں میں 573 افرادکو مختلف وارداتوں کے دوران قتل کردیا گیا۔

میڈیا پر پولیس ذرائع سے سامنے آنے والی خبر میں یہ ہولناک انکشاف کیا گیا کہ لاہورمیں دوسوشوٹرز کی موجودگی کا سپیشل برانچ نے کچھ عرصہ قبل بتا دیا تھا جن میں سے گیارہ کو پولیس مقابلے میں ماردیا گیا تھا اورتیرہ کوپابندسلاسل کردیا گیا۔

پولیس کے سامنے آنے والے ریکارڈ میں بتایا گیا کہ لاہورکے شہری علاقوں مین ایک سوسات افرادکو قتل کیا گیا،فیصل آباد میں 93افرادموت کے گھاٹ اتارے گئے،گوجرانوالہ چھیاسٹہ افرادکو قتل کردیا گیا تھا۔

دیگر شہروں میں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال رہی،چھیاسٹھ افرادملتان،ساٹھ سرگودھا،چھیالیس شیخوپورہ اورپچاس افرادگجرات میں قتل کئے گئے،پنجاب کے ہی دیگر شہروں میں چونتیس ساہیوال،بہاولپور چوبیس،راولپنڈی چھبیس،اورڈی جی خان میں اکیس افراد کو شوٹ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں