Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

عمران خان کی بہنوں نے عدالت کے اندرہی کس کوڈانٹ دیا؟

 لاہور(جی این اے)عمران خان کو آپکی ضرورت جب پڑی تو آپ غائب ہوگئیں،پارٹی پر مشکل وقت آن پڑا توآپ نے پریس کانفرنس کرلی،عدالت انسداددہشت گر...


 لاہور(جی این اے)عمران خان کو آپکی ضرورت جب پڑی تو آپ غائب ہوگئیں،پارٹی پر مشکل وقت آن پڑا توآپ نے پریس کانفرنس کرلی،عدالت انسداددہشت گردی میں عمران خان کی بہنوں نے رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشیدچیمہ کو خوب آڑے ہاتھوں لے لیا۔

علیمہ خان اورعظمی خان نے مسرت چیمہ کو عدالت کے اندرہی اس وقت ڈانٹنا شروع کردیا جب وہ اپنے غائب ہونے اوردیگر پریشانیوں کا ذکر کررہی تھیں،علیمہ خان نے ڈانٹتے ہوئے مسرت کو کہا کہ ہمارے بھائی کو مشکل وقت مین آپ لوگوں کی ضرورت تھی مگر آپ لوگ چھپ گئے،مسرت کو متوجہ کرکے کہا گیا کہ آپ توعمران کے بہت قریب سمجھی جاتی تھیں مگر آپ مجھے آج مجبوریاں سنارہی ہیں،جیل کے بغیر تو سیاستدان ہی مکمل نہیں ہوتا،مسرت خاموشی سے دونوں بہنوں کی ڈانٹ سنتی رہیں مگر جواب میں کچھ بھی نہ بول پائیں۔

کوئی تبصرے نہیں