Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

خاتون کو بچاہواسینڈوچ کھانے کے جرم میں نوکری سے نکال دیا گیا

 لندن(ویب ڈیسک)دوسروں کو انسانی حقوق خصوصاً خواتین کیلئے آوازاٹھانے کی تلقین کرنے والوں کے اپنے ملک میں کیا ہورہا ہے یہ توجہ طلب ہے،لندن کی...

 لندن(ویب ڈیسک)دوسروں کو انسانی حقوق خصوصاً خواتین کیلئے آوازاٹھانے کی تلقین کرنے والوں کے اپنے ملک میں کیا ہورہا ہے یہ توجہ طلب ہے،لندن کی مشہورکمپنی میں کام کرنے والی ایک خاتون کو میٹنگ کے بعد بچاہوا سینڈوچ کھانے کی پاداش میں ملازمت سے ہی فارغ کردیا گیا۔

گیبریلا روڈریگز نامی خاتون دوسال سے لندن کی ایک مشہورقانونی فرم  ملازمت کرتی تھی،اس حوالے سے یونائیٹڈ وائس آف ورلڈ یونین  جوکہ ایسا ادارہ ہے جو ان مزدوروں کے حقوق کی نمائندگی کرتا ہے جو تارکین وطن ہیں،ان کا کہنا ہے کہ سینڈوچ کھانے کے جرم میں خاتون کو اس وقت نوکری سے فارغ کیا گیا جب کرسمس کے تہوارکو صرف چند دن باقی رہ گئے تھے،کمپنی کے ٹھیکیدارکو اس بات کا غصہ تھا کہ اسے بچا ہوا سینڈوچ واپس کیوں نہیں کیا گیا۔

جبکہ خاتون کا یہ موقف ہے کہ اس نے میٹینگ کے بعد بچاہوا سینڈوچ اس لئے کھا لیا تھا کہ شائد اسکو پھینک دیا جائے گا مگر ایک ہفتے بعد اسے بلایا گیا اوراس جرم میں نوکری سے ہی نکال دیا گیا،اب وہ قانونی کارروائی کرنے کا بھی عزم کئے ہوئے ہے۔

یونین کا یہ بھی خیال ہے کہ خاتون اگر لاطینی امریکن نہ ہوتی تو اسے نوکری سے ہاتھ نہ دھونا پڑتا،یونین اپنے درجنوں کارکنوں کے ہمراہ خاتون کیساتھ ہونے والے ناانصافی کے خلاف قانونی فرم کے باہر جمع ہوئے اوربھرپوراحتجاج بھی کیااس دوران انہوں نے ٹونا مچھلی کے سوکین اورتین سوسینڈوچ بھی ہاتھ میں لے رکھے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں