Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

مشہورفٹبالرکو خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں سخت سزاسنادی گئی

 بارسلونا(ویب ڈیسک)برازیل فٹبال ٹیم کے نامورکھلاڑی ڈینی الویز کو خاتون کیساتھ زیادتی کرنے کے جرم میں چارسال قید کی سزاسنادی گئی ہے۔ جاری ہون...


 بارسلونا(ویب ڈیسک)برازیل فٹبال ٹیم کے نامورکھلاڑی ڈینی الویز کو خاتون کیساتھ زیادتی کرنے کے جرم میں چارسال قید کی سزاسنادی گئی ہے۔

جاری ہونے والی عرب میڈیا کی خبرکے مطابق چالیس سالہ ڈینی الویزنے دوسال قبل ایک نائٹ کلب بارسلونا میں خاتون کیساتھ زبردستی زیادتی کی تھی جسکے بعد اسے قانون کی گرفت میں لے لیا گیا تھا۔

ڈینی کے خلاف دی گئی درخواست میں نوسال قیدکی سزاسنانے کی استعدا کی گئی تھی،سارے کیس کے دوران ڈینی نے اپنا بھرپوردفاع بھی کیا اورعدالت سے کہا کہ میں نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا کیونکہ میں اس وقت نشے کی حالت میں تھا،اورخاتون کی مرضی سے سب کچھ کیا،مگر لڑکی کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا نہیں نہ ہی کوئی اورتشددکیا۔میں ایساآدمی نہیں کہ تشددکروں نہ مجھے پسند ہے لڑکی اگرجاناچاہتی تھی تو چلی جاتی،وہ پابند نہیں تھی کہ رک جاتی،متاثرہ لڑکی کے گھٹنے پر چوٹوں کی بھی عدالت نے نشاندہی کی ہے۔

ڈینی نے تین بار چیمپیئنز لیگ بھی جیتی ہوئی ہے،عدالت کی طرف سے ڈینی کو سزاپوری ہوجانے کے بعد پانچ سال پروبیشن کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے،علاوہ ازیں متاثرہ خاتون کو ایک لاکھ باسٹھ ہزارڈالرمعاوضہ بھی خاتون کو اداکرنے کا ڈینی کو حکم دیا گیا ہے۔

یادرہے کہ ڈینی وہ کامیاب فٹبالر ہے جو اب تک بیالیس ٹرافیاں اپنے نام کرچکے ہیں،مگر جب انہیں گرفتارکیا گیا تو ساتھ ہی ٹیم سےبھی نکال دیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں