Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

دہشت گردوں کاپولیس پر حملہ،ایس پی شہید،ڈی ایس پی سمیت تین اہلکارزخمی

مردان(جی این اے)پولیس پر دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ،ایس پی شہیدجبکہ ڈی ایس پی اوردیگرتین اہلکارشدیدزحمی ہوچکے ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ ش...

مردان(جی این اے)پولیس پر دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ،ایس پی شہیدجبکہ ڈی ایس پی اوردیگرتین اہلکارشدیدزحمی ہوچکے ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ شب تین بجے علاقہ زڑمتہ میں رونماہوا،دہشت گردوں نے پولیس پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس میں ایس پی اعجازخان شہید ہوئے،واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے واقعہ پر پہنچ کرزخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیاجن میں ڈی ایس پی نسیم خان،سلیم اورمنصوربھی شامل ہیں۔شہید ہونے والے اعجاز خان کی مردان میں سرکاری اعزازکیساتھ نمازجنازہ اداکی گئی،جس میں ڈی آئی جی ریجن سلیمان خان سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں