Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

نوازشریف کی تمام جماعتوں کو ملکر حکومت بنانے کی پیشکش

لاہور(جی این اے)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے تمام جماعتوں کو مل کر حکومت بنانے کی پیشکش کر دی۔ نوازشریف نے خطاب کرتے ہوئ...

لاہور(جی این اے)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے تمام جماعتوں کو مل کر حکومت بنانے کی پیشکش کر دی۔

نوازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت بن کرابھری ہے، ہمارا فرض بنتا ہے ملک کو بھنور سے نکالا جائے، سب کو دعوت دیتے ہیں، ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم تمام پارٹیوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، چاہے وہ پارٹی ہے یا آزاد لوگ ہوں،ان کو بھی دعوت دیتے ہیں،ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے آؤ ہمارے ساتھ بیٹھو، ہمارا ایجنڈا خوشحال پاکستان ہے۔آپ جانتے ہیں کس نے ملک کے لئے کیا کیا ہے، آپ کومعلوم ہے کہ ن لیگ کا ریکارڈ کیا ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ سب مل کر ملک کیلئے مثبت کردار ادا کریں، ملک کو استحکام کیلئے دس سال چاہئیں،ملک اس وقت کسی لڑائی کا متحمل نہیں ہوسکتا سب کومل کر معاملات طے کرنا ہوں گے۔

نوازشریف کا کہنا تھاکہ آپ کو معلوم ہے کس نے اس ملک کیلئے کیا کیا ہے؟ ہم نے کس طرح ملک کومعاشی مشکلات سے نکالا اور معیشت کو ٹھیک کیا،ہمیں چیلنج ملا ہے،اس لئے ضروری ہے کہ سب پارٹیاں مل کر ملک کو مشکل سے نکالیں،یہ سب کا پاکستان ہے۔


کوئی تبصرے نہیں