Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

لاہورکی ہیرامنڈی۔۔۔۔زمینی حقائق

حامدجاویداعوان اب نہ کوئی ہیرا ہے نہ منڈی ہے۔ کوٹھے ویران اورگلیاں سنسان دکھائی دیتی ہیں ۔ ایک زمانہ تھا جب بادشاہی مسجد کے پہلو میں واقع لا...

حامدجاویداعوان

اب نہ کوئی ہیرا ہے نہ منڈی ہے۔

کوٹھے ویران اورگلیاں سنسان دکھائی دیتی ہیں ۔

ایک زمانہ تھا جب بادشاہی مسجد کے پہلو میں واقع لاہور کے شاہی محلے کے ہر کوٹھے پر سولہ سنگار کئیے  سجی سجائی خوبرو دوشیزائیں طوائفوں کے روپ اور گنگرووں کی جھنکار میں رقص و سرور کی محفلوں کی جان ہوا کرتی تھیں۔

 جھروکے روشن اور چوبارے آباد تھے جن کی رنگ برنگی روشنیاں اور معنی خیز اشارے حسن پرستی کے دلدادہ  راہگیروں کو اپنی طرف متوجہ کرتے تھے جہاں دن سوتے اور راتیں جاگتی تھیں لیکن پھر قدریں بدل گئیں اور رفتہ رفتہ حسن و زیبائش کی یہ بستی ویران ہوتی چلی گئی اور یہاں محفلیں سجانے والی تتلیاں اڑ کر لاہور کے پوش علاقوں میں  روپوش ہو گئیں اس لیے اس بازار پر بننے والی فلموں اور کہانیوں کی داستانیں پرانی ہو گئیں اور ماضی کا شاہی محلہ اب لاہور کی مصروف ترین کاروباری منڈیوں میں تبدیل ہو گیا اب نہ وہ تماش بین رہے اور نہ ہی وہ نظارے 

بقول شاعر 

کہاں گئیں وہ فرصتیں کہاں گئیں وہ صحبتیں 

زمیں نگل گئی انہیں کہ آسمان کھا گیا

کوئی تبصرے نہیں