Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پھرسے کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

  اسلام آباد(جی این اے)میں نہ مانوں ہار۔۔پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن پھرسے ہونگے،انتخابات کیلئے پانچ فروری کی تاریخ مقررکردی گ...

 


اسلام آباد(جی این اے)میں نہ مانوں ہار۔۔پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن پھرسے ہونگے،انتخابات کیلئے پانچ فروری کی تاریخ مقررکردی گئی ہے۔

اس حوالے سے باضابطہ شیڈول بھی جاری ہوگیا ہے،جسکے مطابق ملک بھرمیں یہ انتخابات پانچ فروری پیرکے دن ہونگے،تمام رجسٹرڈ ممبران پی ٹی آئی اپنی من مرضی سے چئیرمین کا انتخاب کرنے کیلئے اپنے اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے،علاوہ ازیں ایپلی کیشن انٹرا پارٹی الیکشن ماڈیول کے تحت بھی ممبران اپنے ووٹ کا حق استعمال کرسکتے ہیں۔

اکتیس جنوری تک ایسے تمام ممبران جو رجسٹرڈ ہونگے انہیں یہ حق ہوگا کہ اپنے ووٹ کا استعمال کریں،ان انتخابات میں شرکت کرنےوالے تمام پینل بارے معلومات رابطہ ایپلی کیشن اور پی ٹی آئی کی ویب سائٹ سے لے سکتے ہیں۔

ووٹ ڈالنے کا عمل صبح دس بجے شروع ہوگا جو شام چاربجے تک جاری رہے گا،انتخابات کی جہگوں اوراپیلٹ ٹریبونل کی تاریخ بارےیکم فروری کو اعلان کردیا جائے گا۔ممبران کیلئے کاغذات نامزدگی یکم فروری سے دوفروری تک پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ اورویب سائٹ پر دستیاب ہونگے،جنکو جمع کرانے کی آخری تاریخ دوفروری رات دس بجے تک ہوگی،یہ کاغذات ای میل کے ذریعے بھی جمع کرانے کی سہولت ہوگی اسکے علاوہ صوبائی سیکرٹریٹس میں بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

شریک کاروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹںی کا کام تین فروری کو انجام پزیرہوگا،جنکے کاغذات مستردہونگے وہ اعتراضات تین فروری کو جمع کراسکتے ہیں،فائنل ہونے والے پینلز کی فہرست چارفروری کو شام چا ربجے ویب سائٹ پر فراہم کردی جائے گی،اورالیکشن کے نتائج چھ فرروی منگل کے دن بذریعہ اعلان منظرعام پر آجائیں گے۔اس حوالے سے صوبوں میں الیکشن کمشنر بھی تعینات کردئیے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں