Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

سیاسی سرگرمیوں کے نام پرتشددکرنے کی اجازت کسی کونہیں،کورکمانڈرکانفرنس

  اسلام آباد(جی این اے)کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ سیاسی سرگرمیوں کے نام پر تشددکرے،نہ ہی انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت ہوگی،2...

 


اسلام آباد(جی این اے)کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ سیاسی سرگرمیوں کے نام پر تشددکرے،نہ ہی انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت ہوگی،262 ویں کورکمانڈرزکانفرنس سے سپہ سالارپاک فوج جنرل عاصم منیر کا خطاب۔

کانفرنس میں یہ بھی طے گیا گیا کہ آئینی مینڈیٹ اور الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پاک فوج اپنے فرائض سبنھالے گی،اس حوالے سے آئی ایس پی آرکا جو بیان سامنے آیا ہے اسکے تحت کانفرنس میں شریک ہونے والوں کو پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اورمعصوم شہریوں کو نشانے بنانے کی جو ظالمانہ مہم چل رہی اس پر بھی بریفنگ دی گئی،اورشریک کاروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بھارت کی طرف سے انسانی حقوق اورعالمی قوانین کی پامالی بارے پوری دنیا کو اسکا مکرو چہرہ دکھایا جائے گا۔

ملکی سالمیت مقدس اورناقابل تسخیر قراردیتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے موقف پیش کیا کہ وطن کی آبرو اورعوام کی امنگوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،بھارت کے گھنائونے کردارپر تو عالمی برادری بھی اپنے تحفظات کا اظہارکرچکی،خصوصاًبھارتی قتل گیری اورریاستی طاقت کا بے جااستعمال پر بھی عالمی برداری نے شدید تحفظات کا اظہارکیا ہے۔فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کا بھی فورم نے عہد کیا اوراس وقت غزا کے تنازعے کے باقی خطے میں منفی اثرات کے پھیلائو کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔علاوہ ازیں غزا کے مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت کو بھی باہمی تسلیم کیا۔

مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کا بھی عہد کیا۔اس وقت ملک میں جو بجلی چوروں ،منی لانڈرنگ کرنے والوں اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف جو اقدامات کئے گئے ہیں انکی بھی فورم میں حوصلہ افزائی کی گئی،غیرقانونی طریقے سے رہنے والے غیرملکیوں کے خلاف اقدامات کو بھی سراہا گیا۔کانفرنس میں دیگر کئی اموربھی زیربحث آئے اورپاک فوج کے جن جوانوں نے قربانیاں دیں یا جو شہید ہوگئے انکو بھی کانفرنس میں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں