Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بنی گالاعمران خان کا گھرسب جیل بنادیاگیا،بشری بی بی قید

 راولپنڈی(جی این اے)بنی گالہ عمران خان کے گھرکو بھی جیل میں تبدیل کردیا گیا،بشری بی بی کو بنی گالا میں قیدبامشقت کاٹنی پڑے گی۔نوٹیفکیشن بھی ...


 راولپنڈی(جی این اے)بنی گالہ عمران خان کے گھرکو بھی جیل میں تبدیل کردیا گیا،بشری بی بی کو بنی گالا میں قیدبامشقت کاٹنی پڑے گی۔نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

عمران خان کی اہلیہ کو چودہ سال قیدکی سزاجب سنائی گئی تو اسکے بعد وہ خود اڈیالہ جیل گرفتاری دینے کیلئے پہنچ گئیں جہاں نیب کی ٹیم بھی موجود تھی،تب انتہائی سخت سیکیورٹی کے آثار میں بشری بی بی کو بنی گالا منتقل کیا گیا۔

اکتیس جنوری سے لیکر تاحکم ثانی تک بنی گالا کی رہائش گاہ کو سب جیل قراردیاگیا ہے جہاں وہ قید رہیں گی،تاہم یہ ابھی واضع نہیں کیا گیا کہ بشری بی بی کو اس سب جیل کے لان میں بھی چہل قدمی کی اجازت ہوگی یا نہیں۔

کوئی تبصرے نہیں