Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

توشہ خانہ کیس،عمران خان اور اہلیہ کو14،14سال قید بامشقت کی سزا

راولپنڈی(جی این اے) عمران خان  اور  بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں  14،14 سال قید بامشقت کی سزاسنادی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ...

راولپنڈی(جی این اے) عمران خان  اور  بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں  14،14 سال قید بامشقت کی سزاسنادی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی  سماعت کرتے ہوئے  عمران خان اور ان کی شریک حیات کو چودہ ،چودہ سال قید بامشقت اور 7سو87 ملین روپے جرمانے  کی سزا سنائی۔عدالت کی جانب سے عمران خان اور ان کی وائف  کو 10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا۔

جج نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ نے اپنا 342 کا بیان جمع کرایا ہے، عمران خان نے جواب دیا کہ میں نے بیان تیار کر لیا ہے، اپنے وکلاء کے آنے پر بیان جمع کراؤں گا۔

عمران خان نے  کہا کہ آپ کو اتنی جلدی کیوں ہے؟ میرا بیان میرے کمرے میں ہے،مجھے تو صرف حاضری کے لیے بلایا گیا تھا۔عمران خان  کمرہ عدالت سے واپس چلے گئے، جیل حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عمران خان  کمرہ عدالت میں واپس آنے کے لیے تیار نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان  کو سائفر کیس میں بھی 10 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں