Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

راولپنڈی اسلام آبادمیں برف باری،لوگ گھروں سے نکل آئے

اسلام آباد(جی این اے)راولپنڈی اسلام آباد میں رم جھم کے بعددوران مغرب اچانک اولوں کی برسات شروع ہوگئی،ہرطرف برف ہی برف دکھائی دینے لگی،لوگ ...


اسلام آباد(جی این اے)راولپنڈی اسلام آباد میں رم جھم کے بعددوران مغرب اچانک اولوں کی برسات شروع ہوگئی،ہرطرف برف ہی برف دکھائی دینے لگی،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اورسفید چادراڑے منظر سے لطف اندوزہونے لگے۔

شدید خشک موسم کے بعد پہلے ہلکی بونداباندی رہی مگر گزشتہ رات سے اسلام آباد اورراولپنڈی میں گرج چمک کیساتھ تیزبارش کا سلسلہ جاری ہے،اورآج شام مغرب کے دوران تیزاولے آسمان سے اترنے لگے،دیکھتے ہی دیکھتے گلیاں بازاراورگھروں کی چھتیں برف سے سفید ہوگئیں۔


کافی دیر تک اولوں کی برسات رہی اوراسکے بعد جوں ہی اولے برسنے بندہوے دونوں شہروں کے باسی گھروں سے باہر نکل آئے۔ہرطرف سیلفیاں اورتصاویر بننے لگیں،شدید ٹھنڈ کے باوجود بچے بھی اپنی اپنی گھروں کی چھتوں پر ایک دوسرے کو برف مارتے دکھائی دینے لگے۔

کوئی تبصرے نہیں