Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

عمران خان نے دبنگ بیان ریکارڈ کروادیا

  راولپنڈی(جی این اے)عمران خان نے تین سوبیالیس کے بیان میں صاف کہہ دیا ہے کہ وزیراعظم ہائوس سے جنرل باجوہ نے سائفرچوری کروایاہے،جو اصلی سائف...

 


راولپنڈی(جی این اے)عمران خان نے تین سوبیالیس کے بیان میں صاف کہہ دیا ہے کہ وزیراعظم ہائوس سے جنرل باجوہ نے سائفرچوری کروایاہے،جو اصلی سائفرمیرے پاس نہیں تھا جو دکھایا تھا وہ پیرافریزڈنقل تھی،اسکی حفاظت کرنا بھی میری ذمہ داری میں نہیں آتا تھا۔

سائفرکی حفاظت کا ذمہ دارملٹری سیکرٹری تھا یا پرنسپل سیکرٹری اورپروٹوکول سیکرٹری پر ذمہ داری بنتی تھی،میرے ساڑھے تین سالہ دورحکومت میں یہ پہلی دستاویز ہے جو وزیراعظم دفتر سے چوری ہوئی،اب انکوائری کا ملٹری سیکرٹری سے کہا جائے،پہلی بار اس بات پر میں میلڑی سیکرٹری سے خفا بھی ہوا،جنرل باجوہ نے ہی میرے اے ڈی سی میں سے ایک نے چوری کرلیا،ایک سازش کے تحت متنخب وزیراعظم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اس سازش مین جنرل باجوہ اورامریکہ کے سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈلوشامل تھے اوریہ سازش اس وقت شروع کی گئی جب آئی ایس آئی کے چیف جنرل فیض کو جنرل باجوہ نے تبدیل کردیا تھا۔یہ سب کچھ نوازشریف،جنرل باجوہ اورشہبازشریف نے ملکر کیا کیونکہ انکا ہی جنرل باجوہ کی مدت ملازمت کو بڑھانے کا وعدہ تھا،پینتیس ہزارڈالرپر امریکہ میں حسین حقانی کو ہائرکیا گیا تاکہ وہ امریکہ میں باجوہ کی لابنگ کرسکیں۔

جنرل باجوہ کی ہدایت پر ہی ہمارے اتحادیوں کوآئی ایس آئی نے مجبورکیا کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑدیں اورن لیگ میں شامل ہوجائیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ میں روس دفترخارجہ کی مرضی سے گیا تھا بلکہ جنرل باجوہ نے بھی کہا کہ روس جانا چاہیے مگر کچھ ہی دنوں بعدجب میں واپس آگیا تو امریکہ سے اسدمجید نے حیرن کن سائفربھیج دیا جو وزیرخارجہ یا وزیراعظم کے دیکھنے کیلئے نہیں تھا،میں تو سائفرپڑھ کرحیران ہی رہ گیا۔

عمران خان نے بیان جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ امریکہ کے آفیشل کیساتھ میٹنگ کے دوران کسی سفیرکو دھمکیاں دی جائیں کہ اگروزیراعظم کو ہٹایا نہ گیا تو اسکے نتائج برآمدہونگے،اس حوالے سے امریکہ کا پاکستان مین سفارت خانہ بھی متحرک ہوچکا تھا جہاں ہمارے لوگوں کو بلاکرکہا گیا وزیراعلی کے پی کے کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ دیں،اس وقت جنرل باجوہ سے بھی کئی ملاقاتیں ہوئیں جن میں کہا گیا کہ اگرحکومت ختم کی گئی تو ملک کی معیشت تباہ ہوجائے گی۔شہبازشریف کی حکومت کیلئے پلاننگ کی جارہی مگروہ معاشی صورتحال سنبال نہیں سکیں گے،جنرل باجوہ جھوٹ مسلسل بول رہا تھاکہ وہ حکومت کو قائم رکھناچاہتے ہیں،یہ سائفر ہی جنرل باجوہ کے نام پر تھا کیونکہ وہی طاقت رکھتا تھا کہ ہماری حکومت ختم کی جائے۔ایم این اے خریدنے کی بولیاں بھی لگائی جاتی رہیں۔بیس بیس کروڑ کا ایک ایک ایم این اے خریدا گیا اسکے باوجود ضمنی الیکشن ہوئے توسینتیس میں سے تیس نشستیں پی ٹی آئی نے جیت لیں۔عوام نے تاریخی ردعمل دیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں