Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بری خبر،جان بچانے والی 146ادویات مہنگی کردی گئیں

 اسلام آباد(جی این اے)عوام کیلئے اچھی خبرسننا خواب ہی بن گیا،نگران حکومت نے جان بچانے والی ایک سوچھیالیس دوائیاں مہنگی کرنے کی منظوری دے دی...


 اسلام آباد(جی این اے)عوام کیلئے اچھی خبرسننا خواب ہی بن گیا،نگران حکومت نے جان بچانے والی ایک سوچھیالیس دوائیاں مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ادویات مہنگی کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی جسکی صدارت نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کررہے تھے،اجلاس میں اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف مارکیٹ ریگولیشن چین اورکمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے اسکے تحت دونوں ملکوں کے مابین معلومات کے تبادلے اورتکنیکی استعدادمیں اضافہ ہوجائے گا۔

نگران وزیراعظم نے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کوشش کررہی ہے کہ ادویات مناسب قیمت پر فراہم کی جائیں،دوائیوں کی اسمگلنگ اورذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ میڈیسن کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن سے متعلق بھی ضروری قانون بنانے کیلئے سفارشات ترتیب دی جائیں،یہ اس لئے کہ آنے والی حکومت تاکہ ان سفارشات کو پارلیمنٹ کے سامنے رکھ سکے۔

کوئی تبصرے نہیں