Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کرکٹر شعیب ملک اورٹی وی اسٹارثناہ جاوید کے دوسرے بیاہ کے چرچے

 کراچی(جی این اے)نامورپاکستانی کرکٹ کے کھلاڑی شعیب ملک نے مشہورپاکستانی اداکارہ ثناجاوید سے بھی بیاہ رچالیا،دوسری شادی کی تصاویروں نے اپ لوڈ...

 کراچی(جی این اے)نامورپاکستانی کرکٹ کے کھلاڑی شعیب ملک نے مشہورپاکستانی اداکارہ ثناجاوید سے بھی بیاہ رچالیا،دوسری شادی کی تصاویروں نے اپ لوڈ ہوتے ہی سوشل میڈیا کے صارفین کوحیران وپریشان کردیا۔

ثناہ جاوید نے شادی کی تصاویر کو انسٹاگرام اکائونٹ پر جوں ہی شئیر کیا تو انکے مداح حیران رہ گئے،بہت سے مداحوں نے اگرچہ مبارک باد بھی دی مگر دونوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے،بھارت میں بھی اس بیاہ کی خبرنے ہلچل مچادی۔شعیب ملک کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔

ثناہ نے ایک فوٹو میں عروسی جوڑا پہنا ہوا ہے جو ہلکے کلر کا ہے اوروہ کافی جازب نظرلگ رہی ہیں،جبکہ ایک تصویر میں وہ شعیب ملک کیساتھ گلے لگی ہوئی ہیں،دونوں کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔شعیب ملک بھی سبزرنگ کے سوٹ کیساتھ کوٹ پہنے کافی پرکشش لگ رہے تھے۔

ثناہ جاوید نے نکاح کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر اپنا نام ثناہ جاوید کے بجائے ثناہ شعیب ملک رکھ لیا،نام کی تبدیلی پر بھی صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آئیں۔

یاد رہے کہ شعیب اورثناہ دونوں کی یہ دوسری شادی ہے،شعیب ملک کی پہلی شادی ناموربھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے 2010میں انجام پائی تھی،اس شادی نے بھی دونوں ممالک کے میڈیا کو ہی نہیں بلکہ دنیا بھرکے میڈیا کو متوجہ کرلیا تھا،اس وقت بھی شعیب ملک اورثانیہ مرزابہت خوش دکھائی دیتے رہے،دونوں ممالک کے ٹی وی چینلزنے بھرپورکوریج بھی کی تھی،دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جسکا نام اذہان مرزاملک ہے۔

سال  2022 میں سوشل میڈیا پر شعیب اورثانیہ کی لڑائی اورطلاق کی خبریں وائرل ہوتی رہیں مگر دونوں کی جانب سے نہ تصدیق کی گئی تھی نہ ہی تردید ہوئی،مگر اب شعیب ملک کی دوسرے بیاہ نے ثابت کردیا کہ ثانیہ مرزاکیساتھ لڑائی کی خبروں میں سچائی ہی تھی۔

ثناہ جاوید کی بھی پہلی شادی سال 2020میں نامورسنگر عمیرجسوال سے ہوئی تھی مگر تین سال بعد ہی دونوں کی آپس میں نہیں بنی اورنوبت طلاق تک جا پہنچی۔


کوئی تبصرے نہیں