Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طالب علم کوآئی ایس آئی کے نام پرپستول دکھا کر لوٹ لیا گیا

 اسلام آباد(جی این اے)پشاورموڑ ہفتہ واربازار کے اندر اوراردگرد خود کواحساس اداروں کے اہلکارظاہر کرکے شہریوں کو آئے روزلوٹا جارہا،پولیس کی ...


 اسلام آباد(جی این اے)پشاورموڑ ہفتہ واربازار کے اندر اوراردگرد خود کواحساس اداروں کے اہلکارظاہر کرکے شہریوں کو آئے روزلوٹا جارہا،پولیس کی کارکردگی محض کاغذی کارروائی تک محدود۔

گزشتہ روز بھی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طالب علم سیدحسن گیلانی کو پستول دکھا کراس سےلیپ ٹاپ اورموبائل چھین لیا گیا جسکی درخواست تھانہ آئی نائن میں دے دی گئی مگر پولیس حسب روایت ٹال مٹول سے ہی کام لے رہی۔ 

طالب علم سید حسن گیلانی کے والد سعیدحسین شاہ نے جی این اے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بیٹا صبح سویرے یونیورسٹی جانے کی غرض سے میٹروبس میں سوار ہوا،جب کشمیرہائی وے اسٹیشن پر اتر کریونیورسٹی کی جانب جارہا تھا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس ایک شخص جسکے ہاتھ میں وائرلس بھی تھا میرے بیٹے کے پاس آیا اورکہا کہ میں آئی ایس آئی سے ہوں تم میرے ساتھ چلتے رہو اورجہاں ہفتہ واربازارلگتے ہیں اس جانب لے گیا،اورپھر پستول دکھا کرکہنے لگا یہ بیگ رکھ دو اور سیدھے چلے جائو پیچھے مڑکر دکھا تو تمہیں گولی ماردیں گے،جسکے بعد میرا بیٹا کافی دورچلا گیا اورجب پیچھے دکھا تو وہ شخص غائب تھا۔

متاثرہ طالب علم حسن اوراسکے والدسیعد شاہ نے آئی جی اسلام آباد اورایس ایس پی سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا سٹریٹ کرائم پر قابو پایا جائے اورملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ہمارے نقصان کا ازالہ کیا جائے،پولیس اہلکارصرف روایتی کارروائی کرتے ہیں جسکے باعث سٹریٹ کرائم کے واقعات بڑھتے ہی جارہے ہیں۔

واضع رہے کہ پشاورموڑ میں لگنے والے ہفتہ واربازاروں میں آئے روزموبائل اورخواتین کے بیگزچوری ہوجاتے ہیں اگر پولیس اہلکاروں کو جو وہاں موجود ہوتے ہیں ان سے شکایات کی بھی جائیں تو وہ صرف موقع پر ساتھ جاتے ضرورہیں اورپھر جھوٹی تسلیوں کے سوکوئی کارکردگی نہیں دکھاتے یہی وجہ ہے کہ وہاں ایسے جرائم کی شرح کم ہونے کے بجائے بڑھتی ہی جارہی ہے۔

 


کوئی تبصرے نہیں