Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

شعیب ملک کی دوسری شادی،ثانیہ مرزاکے والدآخر بول پڑے

     ممبئ(ویب ڈیسک) پاکستانی بلے بازشعیب ملک کی دوسری شادی کے چرچوں کے بعد بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کا بیان بھی منظر...

 
   ممبئ(ویب ڈیسک) پاکستانی بلے بازشعیب ملک کی دوسری شادی کے چرچوں کے بعد بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کا بیان بھی منظرعام پر آگیا ہے۔

عمران مرزا نے بھارتی صحافیوں سے مختصربات چیت کے دوران کہا ہے کہ میری بیٹی ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خود اپنی مرضی سے طلاق لے لی ہے۔

یہ بھی دوسری طرف معلوم ہوا ہے کہ شعیب اورثانیہ کے مابین اس وجہ سے کافی بارتلخ کلامی ہوچکی ہے کہ شعیب دوسری لڑکیوں میں دلچسپی لینے لگا تھا،پہلے تو ثانیہ مرزا خاموش رہیں مگرپھر جب پانی سرسے گزرنے لگا تو طلاق لے لی۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شعیب ملک کے خاندان والے شعیب کی دوسری شادی سے ہرگزخوش نہیں ہوئے اسی لئے وہ اس شادی میں شریک بھی نہیں ہوئے۔یہ بھی واضع رہے کہ شعیب ملک کو اس وقت سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں