Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

شعیب ملک کی دوسری شادی،ثانیہ مرزا کا بھی ردعمل آگیا

  ممبئی(ویب ڈیسک)شعیب ملک اورثناہ جاوید کے نکاح کے بعد ثانیہ مرزا کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے،سوشل میڈیا پر ثانیہ کی سسٹرانعم مرزا نے شعیب م...

 


ممبئی(ویب ڈیسک)شعیب ملک اورثناہ جاوید کے نکاح کے بعد ثانیہ مرزا کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے،سوشل میڈیا پر ثانیہ کی سسٹرانعم مرزا نے شعیب ملک کے نئے سفر پر ثانیہ مرزا کی طرف سے نیک تمنائوں کا اظہارکرتے ہوئے یہ بھی حقیقت اشکار کردی کہ ثانیہ مرزا اورشعیب ملک کی شادی کئی ماہ پہلے ٹوٹ چکی ہے۔

بہن ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر دونوں کے مداحوں کیلئے ایک نوٹ لکھ ڈالا،جس میں کہا گیا کہ میری بہن ثانیہ مرزا نے اپنی زاتی زندگی ہمیشہ پوشیدہ ہی رکھا ہے مگر اب حالات ایسے ہوگئے ہیں کہ وہ حقیقت کو سامنے لارہی ہیں کہ شعیب اورثانیہ کے مابین کئی ماہ پہلے طلاق ہوچکی ہے،اوریہ بھی کہا کہ شعیب کی شادی کے نئے سفرپر ثانیہ مرزا نیک تمنائیں رکھتی ہیں۔

اپنے مداحوں کو بھی درخواست کرتے ہوئے ثانیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں اورپرائیویسی کو بھی مدنظررکھیں،یہی نوٹ عمران مرزا جو ثانیہ کے والد ہیں نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے شئیرکردیا ہے۔

کوئی دورائے نہیں کہ سوشل میڈیا پر اس وقت شعیب ملک،ثانیہ مرزا اورثناہ جاوید کے ہی چرچے دکھائی دے رہے ہیں،اورتینوں کے مداحوں کے ملے جلے جذبات بھی بڑھی تعدادمیں سامنے آرہے ہیں،ان میں شعیب ملک پر بہت زیادہ تنقید بھی کی جارہی ہے،تاہم دونوں کی نئی شادی پر مداحوں کی جانب سے دعائوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔یہ خبربھی سامنے آچکی ہے کہ شعیب ملک کی ثناہ جاوید سے شادی پر شعیب کے خاندان والے اس حد تک ناراض تھے کہ وہ شادی میں بھی شریک نہیں ہوئے۔


کوئی تبصرے نہیں