Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پی ٹی آئی کی کارنرمیٹنگ پرحملہ،امیدوارسمیت دس سے زائدکارکنان زخمی

  کراچی(جی این اے)ملک بھر میں پی ٹی آئی کے امیدوارعدم تحفظ کا شکارہوچکے ہیں،حلقہ این اے دوسواڑتالیس میں پاکستان تحریک انصاف کی کارنر میٹنگ ...

 

کراچی(جی این اے)ملک بھر میں پی ٹی آئی کے امیدوارعدم تحفظ کا شکارہوچکے ہیں،حلقہ این اے دوسواڑتالیس میں پاکستان تحریک انصاف کی کارنر میٹنگ پر حملہ کردیا گیا ہے،امیدوارقومی اسمبلی ارسلان خالد اوردس دیگر کارکنان زخمی ہوگئے ہیں۔حملہ ایم کیو ایم نے کیا ہے،ارسلان خالد نے دعوی کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے نگران حکومت سندھ اورالیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،پی ٹی آئی ہی نہیں بلکہ دوسری طرف حلقہ این اے دوسوپچاس سے پی پی پی کے امیدوارخواجہ سہیل نے بھی الزام لگاتے ہوئے موقف دیاہے کہ الیکشن آفس پیپلز پارٹی پر ایم کیو ایم نے ہی حملہ کیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں