Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

راولپنڈی میں کرنٹ لگنے سے تین مزدورجان کی بازی ہارگئے

  راولپنڈی(جی این اے)خرم کالونی میں افسوسناک واقعہ،سکول بلڈنگ کو رنگ کرنے والے مزدوروں کو بجلی کے کرنٹ نے موت کی نیند سلادیا۔ خرم کالونی جو ...

 


راولپنڈی(جی این اے)خرم کالونی میں افسوسناک واقعہ،سکول بلڈنگ کو رنگ کرنے والے مزدوروں کو بجلی کے کرنٹ نے موت کی نیند سلادیا۔

خرم کالونی جو صادق آباد کا علاقہ ہے وہاں تین مزدورایک سکول کی عمارت کو رنگ کررہے تھے کہ انکی لوے کی سیڑھی بجلی کی تاروں سے جاٹکرائی جس سے تینوں مزدورجاں بحق ہوگئے،واقعہ سے متعلق پولیس کا بیان سامنے آیاہے کہ مرنے والے مزدوروں میں عمردراز،مظفراورامتیاز شامل ہیں،دنیا سے کوچ کرجانے والے مزدوروں کی لاشون کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں