Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

مریم اورنگزیب نے بلاول بھٹوکو کھری کھری سنادیں

  لاہور(جی این اے)گالم گلوچ پر مبنی سیاست کو 1990میں دفن کردیا گیا تھا،اب بلاول بھٹو کو بھی چاہیے کہ وہ تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی کا...

 


لاہور(جی این اے)گالم گلوچ پر مبنی سیاست کو 1990میں دفن کردیا گیا تھا،اب بلاول بھٹو کو بھی چاہیے کہ وہ تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی کارکردگی پر گفتگوکریں،آپکی ذاتیات کی سیاست کوئی نہیں سننا چاہتا،رہنمان لیگ مریم اورنگزیب نے بلاول بھٹو بارے کھری کھری سنا دیں۔

اشتعال انگیزگفتگوکے مقدمے میں عدالت حاضری کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو کلچر دفن ہوا تھا اسے کئی سال بعد پی ٹی آئی کے بانی نے پھر سے شروع کیا،بلاول بھٹو پنجاب میں نئے نئے آئے ہیں انہیں دانش سکولوں،اورپی کے ایل آئی سمیت دوسرے منصوبے دکھائی نہیں دے رہے،سندھ میں بھی پنجاب جیسی سہولیات فراہم کرنا سندھ کا حق ہے،پی ڈی ایم میں جو بھی فیصلے کئے گئے وہ پیپلزپارٹی کے مشوروں سے ہوئے،پی پی پی کے وزرا بھی برابرکے شریک ہیں،دیگرجماعتیں بھی تھیں،نوازشریف جس کلچرکا قیام کرنا چاہتے ہیں اس کیلئے ضروری ہے کہ بلاول بھٹو تہذیب کیساتھ رہیں۔

بہترین معاشی کارکردگی ن لیگ کے دورمیں ہوئی یہ بلوم برگ رپورٹ میں بھی واضع ہوچکا،ہماری جماعت نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے،جو جماعتیں اپنے پارٹی نشان لے چکی ہیں ہمارا مقابلہ بھی انکے ساتھ ہے،بے روزگاری اورمہنگائی کیساتھ بھی ہمارا مقابلہ ہے،معیشت کو ہم نے ہی سنبھالنا ہے۔نوکریاں دیں گے،عوام کو ریلیف دینے کا پلان ترتیب دے دیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں