Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

سلمان خان کی جان کو خطرہ،گھر میں گھسنے والے مشکوک افراد گرفتار

  مہاراشٹر(شوبز ڈیسک) بھارتی سپر اسٹارسلمان خان کی جان کو خطرہ،فارم ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو دھر لیا گیا۔ بھارتی میڈ...


 
مہاراشٹر(شوبز ڈیسک) بھارتی سپر اسٹارسلمان خان کی جان کو خطرہ،فارم ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو دھر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں افراد نے پولیس کو اپنے فرضی نام اجیش کمار اوم پرکاش گل اور گروسیواک سنگھ تیجسنگ بتائے جبکہ ان دونوں افراد کے پاس سے جعلی آدھار کارڈ (شناختی کارڈ) بھی برآمد ہوئے ہیں۔ دونوں افراد کا تعلق بھارت کی مختلف ریاستوں سے ہے، پولیس نے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔گرفتارافراد نے پولیس کو بتایا کہ وہ سلمان خان کے مداح ہیں اور وہ اداکار سے ملنا چاہتے تھے، اسی وجہ سے فارم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی۔

واضح رہے گزشتہ سال بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دی تھیں جس کے بعد دبنگ خان کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی تھی۔


کوئی تبصرے نہیں