Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

آرمی چیف کا دورہ بحرین،اہم ملاقاتیں

  راولپنڈی(جی این اے) سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر کا دورہ بحرین، بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات ،اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ آئی ای...

 

راولپنڈی(جی این اے) سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر کا دورہ بحرین، بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات ،اہم امور پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں بحرین کے بادشاہ نے آرمی چیف کو بحرین کے فوجی اعزاز ’آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس‘ سے نوازا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ سے بھی ملاقات انتہائی خوشگوار رہی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف  نے دورہ بحرین کے دوران بحرین کے ولی عہد، بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر اور نیشنل گارڈ کے کمانڈر سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں پاک بحرین فوجی و سکیورٹی تعاون سے متعلق امور پرگفتگو ہوئی۔


کوئی تبصرے نہیں