Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

محمد رضوان ٹی20 ٹیم کے نائب کپتان مقرر

    کراچی(سپورٹس ڈیسک)  پاکستان کرکٹ بورڈ نےوکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی20 ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا۔ قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لیںڈ کے خلاف...

   

کراچی(سپورٹس ڈیسک)  پاکستان کرکٹ بورڈ نےوکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی20 ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لیںڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کھیلنے کے لیے سڈنی سے براہ راست آکلینڈ پہنچ چکی ہے ۔پہلا میچ 12 جنوری کو ایڈن پارک، آکلینڈ دوسرا 14 جنوری کو ہملٹن اور تیسرا 17 جنوری کو ڈونیڈن جبکہ چوتھا 19 جنوری اور پانچواں 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

اسکواڈ میں کپتان شاہین آفریدی، عامر جمال، عباس آفریدی، وکٹ کیپر اعظم خان، بابراعظم، فخر زمان، حارث رؤف، وکٹ کیپر حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، وکٹ کیپر محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں